@darvesh.369: حافظ عبدالحفیظ عرفی رحمۃ اللہ علیہ روزانہ سینکڑوں، ہزاروں کی تعداد میں درود شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھا کرتے تھے۔ آپ نے لاکھوں کی تعداد میں درودشریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھا۔ آپ پہلے درودشریف صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے خواب میں جب آپ کو آلہ کے الفاظ کے ساتھ درود پڑھنے کا حکم ملا تو آپ نے پھر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ورد کرنا شروع کردیا۔ درود شریف کی برکت سے آپ کو بے شمار بشارتوں سے نوازا گیا۔ آپ نے اپنی زندگی عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبتِ مدینہ منورہ میں گزاری۔ جب آپ کا وصال ہوا تو آپ کو جنت البقیع کے تاریخی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ وہاں میتوں کو دفن کرنے کے بعد قبروں میں ایک خاص کیمیکل ڈالا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد قبروں کی صفائی کی جاتی تھی، جس کے نتیجے میں میتیں وہاں موجود نہیں رہتی تھیں۔ جب کیمیکل ڈالنے کے بعد آپ کی قبر کو بند کر دیا گیا اور کچھ عرصے بعد نئی میتوں کو دفن کرنے کے لیے قبروں کی صفائی کا مرحلہ آیا تو دیکھا گیا کہ حافظ صاحب کی میت قبر میں صحیح سلامت موجود ہے اور آپ کے کفن تک کو کوئی گزند نہیں پہنچی تھی۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث تھا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کے بعد بھی متعدد مرتبہ آپ کی قبر کھولی گئی تو آپ کی میت صحیح و سالم پائی گئی۔ جب آپ کے معمولات کے بارے میں دریافت کیا گیا تو بتایا گیا کہ آپ روزانہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے۔ آپ کو درود شریف پڑھنے میں خاص لذت محسوس ہوتی تھی اور اس مبارک عمل سے آپ کے دل کو سکون حاصل ہوتا تھا۔ درود شریف کی برکت سے آپ کو روحانی بشارتیں بھی عطا ہوتی رہیں۔ روایت کے مطابق، یہ سلسلہ تین سے پانچ سال تک جاری رہا اور اس عرصے میں آپ کی میت صحیح و سالم موجود رہی۔ جب اس کیفیت کا مشاہدہ کیا گیا تو وہاں کے علماء کرام سے مشورہ کیا گیا، جس کے بعد آپ کو مستقل طور پر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات کے قریب ایک الگ قبر میں دفن کر دیا گیا۔ آج بھی آپ کی قبر جنت البقیع میں واقع ہے۔ درود صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پڑوس میں صحابہ کرام اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے پڑوس میں جگہ ملی۔ کتاب۔درود صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکتیں مئولف: محمد تنویراقبال