@terahonyaarma: کیسا محسوس ہوتا ہے جب آپ ایسے شخص سے غداری کرتے ہیں جس نے خود کو آپ کے سپرد کیا ہو؟ جس نے اپنی خوشیاں آپ کے نام کر دیں، دعاؤں میں آپ کو مانگا اور اپنی پوری دنیا آپ کے وجود سے جوڑ لی ہو۔ وہ شخص جو آپ کی ایک مسکراہٹ کے لیے اپنی ساری پریشانیاں بھول جاتا ہو، آپ کی خاموشی میں بھی آپ کا درد محسوس کرتا ہو، اور آپ کو کھونے کے خوف سے ہر روز خود کو آپ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہو۔ اور پھر ایک دن آپ اُس سے بے زار ہو جائیں، اُس کی محبت بوجھ لگنے لگے، آپ رابطہ ختم کر دیں، اُسے بے یقینی اور سوالوں کے حوالے کر دیں، اور وہ شخص جو کبھی آپ سے بات کیے بغیر رہ نہیں سکتا تھا، اپنی ہی ذات سے الجھنے لگے۔ یاد رکھیں! ہر شخص محبت میں دھوکا کھا کر خود کو سنبھال نہیں پاتا۔ کچھ لوگ بظاہر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، مگر اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں۔ وہ ہنستے ہیں، باتیں کرتے ہیں، سب کے سامنے معمول کے مطابق رہتے ہیں، لیکن تنہائی میں اپنے ہی سوالوں کے جواب ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ محبت نہ نبھا سکو تو کم از کم اتنی بے رحمی بھی مت کرنا کہ کسی کا آپ پر سے نہیں، خود اپنے آپ پر سے بھی اعتبار اٹھ جائے۔ کیونکہ کسی کے دل میں جگہ بنانا آسان ہے، مگر اُس ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دینا بہت مشکل ہے۔ 🥀🤍 #creatorsearchinsights #wisequotesaboutlife #اردواقوال #محبت #دھوکہ #احساس