@kingshaheen007: افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کا کہنا ہے کہ: "بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کمنٹری باکس میں قدم رکھنا میرے لیے بہت مشکل اور چیلنجنگ کام تھا، لیکن میں رمیز راجہ بھائی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو کمنٹری باکس میں میرے ساتھ موجود تھے۔" انہوں نے رمیز راجہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید بتایا کہا کہ وہ ایک انتہائی منجھے ہوئے اور تجربہ کار کمنٹیٹر ہیں، انہوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ انہوں نے مجھے ایک بہت ہی پتے کی بات سمجھائی کہ 'تم یہ ہرگز مت سوچو کہ تم ٹی وی پر بیٹھ کر لاکھوں لوگوں کے سامنے کمنٹری کر رہے ہو، بلکہ ایسا محسوس کرو کہ جیسے تم اپنے کسی دوست کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہو اور عام انداز میں اس میچ پر گفتگو کر رہے ہو۔'" نوین الحق کا کہنا تھا کہ: "میں نے رمیز بھائی کی اسی قیمتی نصیحت پر عمل کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانچ دن کی ٹیسٹ کمنٹری بہت ہی آسانی اور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔"