@maryam1207_: میں نے کہیں پڑھا تھا: "جب دور تک جانا ہو تو چپل آرام دہ چُنیں، خوبصورت نہیں۔" بظاہر یہ بات چپل کے انتخاب سے متعلق ہے، لیکن حقیقت میں یہ زندگی کے رشتوں پر بھی پوری اترتی ہے۔ جب زندگی گزارنے کے لیے کسی ساتھی کا انتخاب کریں، تو صرف یہ نہ دیکھیں کہ وہ کتنا خوبصورت ہے، کتنا کامیاب ہے، یا دنیا کی نظر میں کتنا بہترین ہے۔ یہ بھی دیکھیے کہ اُس کے ساتھ آپ خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں۔ کیا آپ اُس کے سامنے اپنی اصل شخصیت کے ساتھ رہ سکتے ہیں؟ کیا وہ آپ کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے؟ کیا اختلاف کے باوجود آپ دونوں ایک دوسرے کا احترام کر سکتے ہیں؟ اور کیا مشکل وقت میں وہ آپ کا ہاتھ تھامنے کے لیے موجود ہوتا ہے؟ #tiktok #viral #foryou #Relationship #psychology