@poetmrshoaib: مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی مجھے حسن نے ستایا، مجھے عشق نے مٹایا کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی وہ جو بے رخی کبھی تھی وہی بے رخی ہے اب تک مرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی وہ جو حکم دیں بجا ہے، مرا ہر سخن خطا ہے انہیں میری رو رعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی جو ہے گردشوں نے گھیرا، تو نصیب ہے وہ میرا مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی ترے در سے بھی نباہے، در غیر کو بھی چاہے مرے سر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی ترا نام تک بھلا دوں، تری یاد تک مٹا دوں مجھے اس طرح کی جرأت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی میں یہ جانتے ہوئے بھی، تری انجمن میں آیا کہ تجھے مری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی تو اگر نظر ملائے، مرا دم نکل ہی جائے تجھے دیکھنے کی ہمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی جو گلہ کیا ہے تم سے، تو سمجھ کے تم کو اپنا مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی ترا حسن ہے یگانہ، ترے ساتھ ہے زمانہ مرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی یہ کرم ہے دوستوں کا، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے کہ نصیرؔ پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی پیر نصیر الدین شاہ نصیر انتخاب صدائے شعیب sada-e-shoaib poetry #urdushayari #sadpoetry #peernaseerudinnaseerpoetry #shayari #poetmrshoaib