@naqeeb221022: جناب قیس ( بن ابی حازم ) نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ( اپنے خطبے میں ) اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا :’’ اے لوگو ! تم یہ آیت کریمہ پڑھتے تو ہو : ( عليكم أنفسكم لا يضركم ۔۔۔۔ ) ’’ اے ایمان والو ! اپنی فکر کرو ، جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ ہو اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں ۔‘‘ مگر اس کے معنی و مفہوم غلط سمجھتے ہو ۔ خالد نے روایت کیا ۔۔۔۔ ہم نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا ہے :’’ بلاشبہ لوگ جب کسی کو ظلم کرتا دیکھیں اور پھر اس کے ہاتھ نہ پکڑیں تو قریب ہوتا ہے کہ اللہ ان سب کو عذاب کی لپیٹ میں لے لے ۔#fpyシ #foryoupage❤️❤️ #hadith #islamicvideo #islamicquotes