@mubeenahmad8233: کبھی کبھی کسی کو پانے کی خواہش صرف خواہش نہیں رہتی، انسان اُسے اپنی دعاؤں، سجدوں اور آنسوؤں کا حصہ بنا لیتا ہے۔ پھر جب وہی شخص نصیب میں نہ رہے تو دل صرف اُسے نہیں کھوتا، بلکہ اُن تمام دعاؤں کو بھی بکھرتا ہوا دیکھتا ہے جو کبھی اُس کے نام سے مانگی تھیں۔ 💔 میں نے اُسے صرف چاہا نہیں تھا، میں نے اُسے رب کے سامنے مانگا تھا… ہر اُس آنسو کے ساتھ جو کسی نے نہیں دیکھا، ہر اُس سجدے کے ساتھ جس کی خبر صرف اللہ کو تھی۔ پھر تم کیسے سمجھ سکتے ہو کہ تمہیں کھونے کے بعد میں اتنی آسانی سے سنبھل جاؤں گی؟ کچھ لوگ زندگی سے نہیں جاتے، اپنے ساتھ انسان کا ایک پورا جہان لے جاتے ہیں۔ 🥀💔 اور شاید تمہیں کبھی اندازہ بھی نہ ہو کہ تمہیں پانے کی دعا کرتے کرتے، میں خود کو کتنی بار ہارتی رہی…۔