@aliahmedppp_04: پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی احمد جان کی کے پی ٹی ریفرنڈم میں عظیم تر اتحاد کی کامیابی پر مبارکباد کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے حالیہ ریفرنڈم میں عظیم تر اتحاد کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر پیپلز یونٹی آف کے پی ٹی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری سعید خان جدون، سی بی اے کے تمام عہدیداران اور اتحادیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر علی احمد جان نے سعید خان جدون سے ملاقات کے دوران انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ریفرنڈم میں کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عظیم تر اتحاد کی کامیابی پر عہدیداران اور کارکنان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ #aliahmedjan🇱🇾 #foryou #JeayAwam #JeayBhutto