@totslab001: 27/38 Piece Realistic Tool Set with Portable Storage Bag, Repair Tools Kit for Kids, Includes Hammer, Saw, Wrench, Pliers, Perfect Birthday Gift #KidsToys #ToolKit #RolePlayToys #STEMToys #BirthdayGiftIdeas

TotsLab
TotsLab
Open In TikTok:
Region: US
Friday 16 October 2026 10:55:43 GMT
29
0
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @totslab001, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

*وہ فوت شدہ بیٹا ہر روز اپنے گھر والوں کے خواب میں آتا تھا اور کچھ کہتا تھا... نیچے پڑھیں...* وہ بیٹا نہیں تھا، اس گھر کی روح تھا... فیضان۔ باپ کی لاٹھی، ماں کا کلیجہ، بہن کی چادر، بھائی کی ہنسی۔ جس شام وہ گیا، اس گھر میں موت اکیلی نہیں آئی تھی، اس گھر کے چاروں جنازے ایک ساتھ اٹھ گئے تھے۔ ماں تب سے قبرستان کی مٹی کو آنچل میں بھر کر سونگھتی تھی، باپ اس کی قبر پر سر رکھ کر سوتا تھا، بہن اس کی شرٹ پہن کر اس کی تصویر سے باتیں کرتی تھی، اور چھوٹا بھائی اس کی قبر پر بیٹ رکھ کر بیٹھا رہتا تھا۔ پھر وہ ہر رات خواب میں آنے لگا... کفن میں لپٹا ہوا، چہرہ زرد، آنکھیں خون سے لال... *ماں سے لپٹ کر چیخ کر بولا...*
*وہ فوت شدہ بیٹا ہر روز اپنے گھر والوں کے خواب میں آتا تھا اور کچھ کہتا تھا... نیچے پڑھیں...* وہ بیٹا نہیں تھا، اس گھر کی روح تھا... فیضان۔ باپ کی لاٹھی، ماں کا کلیجہ، بہن کی چادر، بھائی کی ہنسی۔ جس شام وہ گیا، اس گھر میں موت اکیلی نہیں آئی تھی، اس گھر کے چاروں جنازے ایک ساتھ اٹھ گئے تھے۔ ماں تب سے قبرستان کی مٹی کو آنچل میں بھر کر سونگھتی تھی، باپ اس کی قبر پر سر رکھ کر سوتا تھا، بہن اس کی شرٹ پہن کر اس کی تصویر سے باتیں کرتی تھی، اور چھوٹا بھائی اس کی قبر پر بیٹ رکھ کر بیٹھا رہتا تھا۔ پھر وہ ہر رات خواب میں آنے لگا... کفن میں لپٹا ہوا، چہرہ زرد، آنکھیں خون سے لال... *ماں سے لپٹ کر چیخ کر بولا...* "اماں... میری ماں... تو میری قبر کی مٹی کیوں کھاتی ہے؟ یہ مٹی نہیں ہے اماں، یہ تیرے بیٹے کا گوشت ہے، اس کی ہڈیوں کا چورا ہے... اماں جب تو رات کے 2 بجے اٹھ کر میرے کمرے کی دیواروں کو چوم کر 'میرا لال واپس آ جا' کہہ کر گر جاتی ہے نا... اللہ کی قسم اماں میری قبر کی دیواریں پھٹ جاتی ہیں... میرا کفن میرے جسم سے چپک جاتا ہے... اماں میں قبر میں بھی سکون سے نہیں سو پایا... تو مجھے اور کتنا رلائے گی اماں...؟ بس کر دے..." *باپ کے قدموں میں گر کر بولا...* "بابا... میرے بابا... آپ تو شیر تھے، آپ تو مجھے کہتے تھے مرد کبھی روتے نہیں... بابا آج آپ قبرستان کی خاک میں لیٹ کر بچوں کی طرح بلک بلک کر کیوں رو رہے ہیں؟ بابا آپ کی سفید داڑھی میں میری قبر کی مٹی لگ گئی ہے... بابا اٹھ جاؤ... آپ ایسے بکھر گئے تو میری ماں کو کون سنبھالے گا؟ میری بہن کے سر پر چادر کون ڈالے گا؟ بابا میں نالائق تھا جو آپ کے کندھے کا بوجھ بننے سے پہلے ہی آپ کے کندھوں پر اپنا جنازہ ڈال کر چلا گیا... مجھے معاف کر دو بابا..." *بہن کے آنسو پونچھ کر بولا...* "میری گڑیا... میری شہزادی بہن... تو میری شرٹ پہن کر مجھے واپس لائے گی کیا؟ تو رات بھر میری تصویر کو سینے سے لگا کر کہتی ہے 'بھائی مجھے بھی اپنے ساتھ لے جاؤ، مجھے یہاں نہیں رہنا'... بہن... ایسا مت کہہ... تیری یہ بات سن کر میری قبر میں میری روح تڑپ اٹھتی ہے... تو تو میری گڑیا ہے، تیری مہندی ابھی باقی ہے، تیرا ڈولی ابھی اٹھنی ہے... تو روئے گی تو تیرا بھائی قبر میں بھی مر جائے گا..." *چھوٹے بھائی کو سینے سے لگا کر دھاڑیں مار کر رویا...* "میرے شیر... میرے بچے... تو میری قبر پر بیٹ لے کر کیوں بیٹھا ہے؟ پگلے یہ تیرے کھیلنے کی جگہ نہیں ہے، یہ تیرے بھائی کی آخری نیند کی جگہ ہے... تو یہاں بیٹھے گا تو میں کیسے سو پاؤں گا؟ تجھے تو میں نے کہا تھا تو میری جگہ بڑا آدمی بنے گا... آج تو اسکول بھی نہیں جاتا، سارا دن میری قبر پر بیٹھا رہتا ہے... میرے بھائی... میرے جوتے، میری کتابیں، میری سائیکل، سب تیرے ہیں... لیکن میری ایک آخری بات مان لے... ماں کے آنسو کبھی زمین پر مت گرنے دینا..." *آخری رات وہ چاروں کے خواب میں ایک ساتھ آیا...* اس کا کفن پھٹا ہوا تھا، جسم مٹی سے بھرا تھا، ہاتھ جوڑے ہوئے تھے، گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سب کے سامنے چیخ چیخ کر رونے لگا... *"اماں، بابا، میری بہن، میرے بھائی... تم نے مجھے یاد کر کے خود کو قبر بنا لیا ہے... اس گھر میں اذان کے بعد دعا نہیں ہوتی، چولہا نہیں جلتا، کوئی مسکراتا نہیں... تم زندہ ہو کر بھی مر گئے ہو...* *خود کو اتنا نہ بانٹنا کہ آخر میں خود کے لیے تم خود ہی نہ بچو...* *میں مر چکا ہوں... مجھے دفنا دو... اپنے دلوں میں بھی دفنا دو... میری قبر پر پھول مت لاؤ، اس گھر میں ہنسی لے آؤ... تمہاری ہنسی ہی میری قبر کی روشنی ہے اور تمہارے آنسو میری قبر کے سانپ ہیں جو مجھے ہر رات ڈستے ہیں...* *مجھے جانے دو... مجھے اللہ کے پاس جانے دو... میرے لیے نہیں تو اپنی خاطر... ایک بار... صرف ایک بار پھر سے جی کر دکھا دو... تمہیں ہنستا دیکھ کر میں قبر میں بھی مسکرا سکوں گا..."* یہ کہہ کر وہ چیخ مار کر مٹی بن کر ہوا میں بکھر گیا، اور پیچھے چار زندہ لاشیں چھوڑ گیا... صبح جب سب کی آنکھ کھلی تو اس گھر میں مہینوں بعد پہلی بار رونے کی نہیں، فجر کی اذان کے بعد دعا کی آواز آئی تھی۔ وہ بیٹا مر کر بھی اپنے گھر کو جینا سکھا گیا تھا...😭💔 #fyp #viralpage #sadstory

About