@hamzaali.exe: پتا نہیں کیسا امتحان لے رہی ہے یہ زندگی، محبت، قسمت، گھر والے، سب مجھ سے تنگ رہتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے میری موجودگی ہی سب کے لیے ایک بوجھ بن گئی ہو۔ جس سے محبت کی، وہاں سکون نہیں ملا، جنہیں اپنا سمجھا، وہی میرے جذبات نہ سمجھ سکے۔ گھر میں رہ کر بھی کبھی کبھی خود کو اجنبی محسوس کرتا ہوں۔ میں نے تو بس تھوڑی سی محبت، عزت اور اپنائیت چاہی تھی، مگر شاید میری قسمت میں صرف خاموش رہنا لکھا ہے۔ اب نہ کسی سے شکایت کرتا ہوں، نہ کسی سے کوئی امید رکھتا ہوں۔ بس رات کی تنہائی میں خود سے ایک سوال کرتا ہوں کہ آخر مجھ میں ایسی کیا کمی ہے کہ ہر رشتہ مجھے ہی غلط سمجھتا ہے؟ میں بھی تو انسان ہوں، میرا بھی دل ہے، مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ 🥀❤️🩹 #urdupoetry #deepthoughts #heartbroken #fyp #sad