@allamaiqqbal: خضرِ راہ بانگِ درا ہے وہی سازِ کہن مغرب کا جمہوری نظام جس کے پردوں میں نہیں غیر از نوائے قیصری معانی: سازِ کہن: پرانا باجا، مراد پرانا بادشاہت کا نظام ۔ مغرب: یورپ ۔ جمہوری نظام: عوام کی حکومت ۔ غیر از: سوائے ۔ نوائے قیصری: قیصر ہونے کی لے، سر یعنی بادشاہت ۔ مطلب: مغرب کا نیا نظام جسے دنیا بھر کے سیاستدان اور دانشور جمہوریت سے تعبیر کرتے ہیں فی الواقعہ وہی پرانا نظام ہے جو بادشاہت اور قیصریت سے ہم آہنگ رہا ہے ۔ دیوِ استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب تو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پری معانی: دیوِ استبداد: ایک آدمی کی حکومت کا جن، شیطان ۔ جمہوری قبا: مراد عوام کی حکومت کا پردہ، لباس ۔ پائے کوب: ناچنے والا ۔ نیلم پری: ہندوستان کے ایک قدیم راجا اندرکے دربار کی خوبصورت نیلی پری ۔ مطلب: جمہوریت تو ایک ایسے دیو کی مانند ہے ظلم و ستم جس کا شعار ہے ۔ بدقسمتی سے تو اسے انفرادی آزادی کا پیغام لانے والا تصور کرتا ہے ۔ . . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry