@0543980147..1: میرا یہ دل کوئی عام دل نہیں، یہ تو یادوں کا وہ عجائب گھر ہے جہاں گزرے ہوئے کل کی تلخیاں، ادھورے وعدے، اور بے رحم لوگوں کے رویے آج بھی ایسے زندہ پڑے ہیں جیسے ابھی ہی کوئی نیا دھوکا ملا ہو۔ میں ہزاروں بار کوشش کی ہے کہ اس دل کو سمجھاؤں، اسے کہوں کہ جو وقت گزر گیا اس کے پیچھے اپنی زندگی کیوں برباد کرتی ہو؟ مگر یہ ضدی دل کسی کی نہیں سنتا۔ جب بھی کوئی پرانی یاد ہوا کی لہر کی طرح سینے میں آ کر لگتی ہے، تو دل کی تاروں سے ایسا درد اٹھتا ہے کہ آنکھیں خد بہنیں لگتے ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے زندگی کوئی سزا بن گئی ہو، جہاں قصوروار بھی اپنا دل ہے اور مجرم بھی اپنی ذات ہے۔ دنیا کو کیا خبر کہ مسکراتے چہرے کے پیچھے کون سی جنگ لگی پڑی ہے! لوگ ظاہری ہنسی دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ مگر وہ کیا جانیں کہ اس سینے کے اندر ایک ایسا طوفان ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔ میں تھک گیا ہوں اس دل کو منا منا کے، اسے دلاسے دے دے کے... مگر شاید کچھ دل بنتے ہی درد سہنے کے لیے ہوتے ہیں، اور ہر زخم کو اپنی روح کا حصہ بنا کر جینے کے لیے ہوتے ہیں۔ ازقلم رضو بلوچ✍🏼 #رپوسٹ۔کریسو۔سنگت۔کمال۔مہربانی۔🙌❤