@bukhari8020: تری آنکھوں میں کھونا چاہتا ہوں اسی خلوت میں سونا چاہتا ہوں جہاں موجوں میں کچھ ٹھہراؤ سا ہے وہیں کشتی ڈبونا چاہتا ہوں یہی معراج ہے شاید خوشی کی خوشی کے وقت رونا چاہتا ہوں ذرا کھل کر برس اے ابر رحمت میں اپنا جام دھونا چاہتا ہوں تم اپنی زلف کی کچھ چھاؤں دے دو کہ میں کچھ دیر سونا چاہتا ہوں نہ جانے کیوں ٹھہر جاتا ہے طوفاں سفینہ جب ڈبونا چاہتا ہوں ذرا خاموش میرا دل تو دیکھو انہیں پا کر بھی کھونا چاہتا ہوں🫠🫀 #foryou #fypシ゚ #poetry