@pppdigitalpk: سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ یہ وہ عظیم لوگ تھے جنہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور ایک روشن مستقبل کے خواب کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حق، جمہوریت اور عوامی حاکمیت کی جدوجہد آسان نہیں، لیکن ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ اسے جاری رکھا جاتا ہے۔ شہداءِ کارساز کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، اور ان کی قربانیوں کو احترام، عقیدت اور وفا کے ساتھ یاد کیا جاتا رہے گا۔ #SalaamShuhadaEKarsaz