@rehan_zeb_official1: وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان کی جوائنٹ سیشن کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ جناب محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طلال چوہدری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع کے نئے انتظامی سیٹ اَپ، مختلف عہدوں پر ذمہ داریوں کی تقسیم اور متعلقہ امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس دوران قبائلی اضلاع کی انتظامی ضروریات، عوامی مسائل کے حل، مؤثر رابطہ کاری اور حکومتی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ Mubarak Zeb Khan@ZABID KHAN RZK💔✌️ @MNA Mubarak zeeb khan✅