@tknewsds: #⚠️ پٹرول پمپس پر تیل کی مقدار ضرور چیک کریں! ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تیل ڈلوانے کے معاملے میں صارفین کو کس طرح نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ گاڑی کی ایوریج کم ہو گئی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کہیں اس کی وجہ تیل کی کم مقدار تو نہیں؟ ⛽ تیل مہنگا، اوپر سے مقدار بھی کم؟ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کا مقصد کسی مخصوص پٹرول پمپ پر الزام لگانا نہیں، بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ شہری تیل ڈلواتے وقت میٹر پر نظر رکھیں، مقدار چیک کریں اور ہمیشہ ایسے پٹرول پمپ سے تیل ڈلوائیں جہاں پیمائش اور معیار پر اعتماد ہو۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ اگر تیل کی مقدار میں کمی ہو رہی ہو تو یہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ پٹرول پمپس کی پیمائش باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ عوام کو ان کے پورے پیسے کا پورا تیل مل سکے۔ آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا آپ نے کبھی پٹرول یا ڈیزل کی مقدار کم ہونے کی شکایت محسوس کی ہے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔ #پھول_نگر #عوامی_مسائل #پٹرول_پمپ #عوامی_آواز