@aqsa_writes93: لوگ کہتے ہیں کہ بچے پیدا ہو جائیں تو سسرال میں بیٹی کے قدم مضبوط ہو جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بچوں کے بعد بیٹی کے قدم مضبوط نہیں بلکہ مجبور ہو جاتے ہیں پہلے وہ اپنے دکھ سہہ کر بھی جی سکتی تھی مگر جب اُس کی گود میں بچے آ جاتے ہیں تو وہ اپنے آنسوؤں سے زیادہ اُن کے مستقبل سے ڈرنے لگتی ہے اپنے لیے آواز اٹھانے سے پہلے سوچتی ہے کہ کہیں اُس کے بچوں کا گھر نہ اجڑ جائے کہیں اُن سے باپ کا سایہ نہ چھن جائے پھر وہ ہر طعنہ خاموشی سے سہتی ہے ہر تکلیف چھپا لیتی ہے صرف اس لیے کہ اُس کے بچوں کے سروں پر چھت قائم رہے دنیا اُسے مضبوط سمجھتی ہے مگر کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے بچوں کی خاطر کتنی بار اندر سے ٹوٹ کر بھی جینے پر مجبور ہوتی ہے #بچوں_کی_خاطر_مجبور_ہوتی_ماں #سسرال_میں_خاموشی_سے_درد_سہتی_بیٹی #بچوں_کے_مستقبل_کی_خاطر_ٹوٹتی_ماں #باپ_کے_سائے_کی_خاطر_قربانی_دیتی_عورت #ماں_کی_مجبوری_کوئی_نہیں_سمجھتا