زندگی میں کوشش کرنا کہ ہر کام کر لو، ہر مقام حاصل کر لو، لوگوں کے دلوں سے کھیلنے والے بھی بن جاؤ تو بن جانا، مگر خدارا کبھی کسی مخلص انسان کے جذبات سے مت کھیلنا۔ 🥀💔
کیونکہ مخلص لوگ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو اپنا وقت ہی نہیں، اپنی خوشیاں، اپنا سکون، اپنی نیندیں اور اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے تک اُس کے نام کر دیتے ہیں۔ وہ تمہاری چھوٹی سی توجہ میں خوشیاں تلاش کرتے ہیں، تمہارے چند لفظوں میں اپنا سکون ڈھونڈتے ہیں اور تمہاری خاموشی میں بھی تمہارے لیے ہزار بہانے بنا لیتے ہیں۔
مگر جب یہی مخلص لوگ ٹوٹتے ہیں نا، تو پھر اُن کی آنکھوں سے زیادہ اُن کا دل روتا ہے۔ وہ کسی سے شکایت نہیں کرتے، کسی کو بددعا نہیں دیتے، بس خاموش ہو کر خود کو دنیا سے سمیٹ لیتے ہیں۔
یاد رکھنا! ہر مسکراتا چہرہ خوش نہیں ہوتا، اور ہر خاموش انسان بےحس نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف اس لیے خاموش رہتے ہیں کہ اُن کے پاس اپنا درد سنانے کے لیے کوئی اپنا باقی نہیں رہتا۔
خدارا! کسی کے خلوص کو اپنی وقتی خوشی کا ذریعہ مت بنانا، کیونکہ کھلونے ٹوٹ جائیں تو نئے مل جاتے ہیں، مگر کسی مخلص انسان کا ٹوٹا ہوا دل دوبارہ پہلے جیسا نہیں ہوتا۔ 🥀💔
2026-10-17 18:43:48
0
عمران ورائٹس :
🥀🥀🥀
2026-10-17 20:45:55
0
To see more videos from user @hehe_benish, please go to the Tikwm
homepage.