@faheem228: #مکوآنہ میں *راول برادری* کی جانب سے *سید انصر عباس نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر)* کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والی معزز شخصیات میں *جناب حکیم شفیق راول صاحب، حبیب شاہی راول صاحب، حسنین راول صاحب، بلال راول صاحب، عابد راول صاحب، سمیع راول صاحب، عبداللہ راول صاحب، معیز راول صاحب اور عبدالرحمن راول صاحب* شامل تھے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور مکوآنہ کے مختلف سماجی و فلاحی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ *سید انصر عباس نقوی* نے راول برادری کے تمام معززین کا پُرخلوص استقبال، محبت اور عزت افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔