@ttsnewsdigital: جھنگ: ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق پیراشوٹ میں آگ لگنے سے طالب علم بھی شدید زخمی جھنگ میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈنگ حادثے میں پائلٹ ظفر جاں بحق جبکہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پیراگلائیڈر نے جیسے ہی اڑان بھری، پیراشوٹ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے طالب علم کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔ #Jhang #DesertJeepRally #paraglidingaccident #BreakingNews #PunjabNews