کاظمی سادات کا ابتدائی مسکن جو قدیم شجرات میں ملتا ہے وہ چکوال کا علاقہ دھن ہے اور چکوال میں ہی سخی شاہ زین رح کا مزار ہےاورچکوال کے ہی گائوں کرسال میں سخی شاہ حسین رح کا مزار ہے عیسیال مشہدی خراسانیال مشہدی سادات کا چکوال ابتدائی مسکن تھا سخی سید فیروز بادشاہ مشہدی جد پاک فیروزیال مشہدی کا مزار بھی چکوال ہے سخی سید شاہ صغیر بادشاہ مشہدی جھنگ جد پاک سادات صغیر آل مشہدی آپ چکوال سے ہجرت کر کے جھنگ آئے تھے آپ کے والد کا مزار بھی بھبھر کلاں چکوال ہےچکوال کا گائوں ڈھوک ڈبری بھی غیاثیال مشہدی سادات کا چکوال میں ابتدائی مسکن تھا ۔ ڈھوک ڈبری بھی اب غیر آباد ہے لیکن قدیم قبور موجود ہیں ۔ اس وقت غیاثیال مشہدی سادات کا مرکزی گائوں ڈیری سیداں چکوال ہے ۔قاضی سید کریم الدین مشہدی جد پاک قاضیال مشہدی چکوال سے ہجرت کر کے جھنگی سیداں اسلام آباد ائے تھے