@itxmohsin147: عورت کو بہت زیادہ محبت دینے سے بھی زیادہ افضل یہ ہے کہ اسے بھروسہ دیا جائے، جو اس کی روح کو تسکین دے۔ محبت تو ہر کوئی ہے کہہ دیتا ہے ، مگر بھروسہ ہر کوئی نہیں دے پاتا۔ اسے یہ یقین دلا دو کہ تمہارا ہاتھ ہجوم میں بھی نہیں چھوٹے گا۔ اسے بتا دو کہ اس کے آنسو تمہارے لیے بوجھ نہیں، امانت ہیں۔ اس کے ماضی کو مت کریدو، اس کے حال کو سنوار دو۔ اس کی خاموشی کو بھی سنو، کیونکہ عورت جب خاموش ہو تو بہت کچھ کہہ رہی ہوتی ہے۔ اسے دنیا سے نہیں، اس کی اپنی ذات کے ڈر سے آزاد کرو۔ جب اسے یہ بھروسہ مل جائے کہ وہ جیسی ہے ویسی ہی کافی ہے۔ تو پھر وہ تمہارے لیے اپنی روح تک قربان کر دیتی ہے۔ عورت محبت سے نہیں، بھروسے سے جیتی ہے۔ اور جس مرد نے یہ راز پا لیا، سمجھو اس نے عورت کی روح پا لی۔ محسن جٹ ✍️ #Gulllyy💕Moshin