@mak_policekp: اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں ڈکیتی کرنے والا بین الصوبائی ڈکیت گروہ بے نقاب، مسروقہ 24 تولے سونا، 6 قیمتی گھڑیاں اور 12 لاکھ روپے برآمد* پشاور۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی سربراہی اور ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خلیل اور تفتیشی افسران نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا۔ ملزمان نے 19 اگست 2026 کو تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود سکندر پورہ میں ایک گھر میں گھس کر اسلحے کی نوک پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی واردات کی۔ واقعے کا مقدمہ مدعی میاں فاروق بشیر کی مدعیت میں تھانہ شہید گلفت حسین میں درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ #kppolice #police #shorts