@hakeem_khan_20: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ،کیڈٹس کاوطن کے دفاع کیلئےہرقربانی دینےکاعزم پی ایم اے کاکول میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کا ملکی سلامتی اوردفاع کیلئےاپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کےعزم کا اظہار آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہید میجر جنرل امجد حنیف کے بیٹے سارجنٹ عبدالحسیب نے کہا کہ: پی ایم اے سے ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہونے پر فخر ہے کہ میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہا ہوں عہد کرتا ہوں کہ اپنے والد کی طرح ملک کی خدمت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کروں گا، سارجنٹ عبدالحسیب خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیرسے تعلق رکھنے والے کمپنی سارجنٹ میجر تیمور نے کہا کہ: میرا عزم پاک فوج کے وقارمیں اضافہ کرنے کیساتھ اپنےعلاقے کے نوجوانوں کی تعلیم ورہنمائی میں کردار ادا کرنا ہے سندھ کے گاؤں کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے کمپنی اسپورٹس سارجنٹ بخش نے کہا کہ: پاک فوج کی وردی پہننا میرے لیے فخر کی بات ہےکیونکہ یہ محض لباس نہیں بلکہ عزت، ذمہ داری اور شہداء کی امانت ہے بلوچستان (مسلم باغ) کا نام روشن کرنے والے سارجنٹ نصیب خان نے پاک فوج میں شمولیت کو اپنے اورعلاقے کیلئے اعزازقراردیا آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ جمیل نے کہا کہ: کشمیر کی وادیوں نے ہمیں صبر، شجاعت اور پاکستان کے پرچم سے لازوال محبت کا درس دیا ہے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے کمپنی سارجنٹ میجر ذیشان شبیر نے کہا کہ: گلگت بلتستان کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں #PMAKakul #PassingOutParade #PakistanArmy #ProudToBePakistani #MartyrsOfPakistan