@yourhani33: کسی کو اجاڑ کر بسے تو کیا بسے، کسی کا دل توڑ کر ملنے والی خوشی آخر کب تک خوشی رہ سکتی ہے۔ جو شخص کسی کی آنکھوں میں آنسو دے کر اپنی دنیا آباد کرے، وہ سکون کہاں سے خریدے گا۔ ہم نے تو ہمیشہ یہی سیکھا کہ محبت کسی کو پانے کا نام نہیں، کسی کو خوش دیکھنے کا نام بھی ہے۔ کسی کے خواب توڑ کر اپنے خواب پورے کر لینا کامیابی نہیں، بس ایک ایسی جیت ہے جس میں انسان اندر سے ہار جاتا ہے۔ وقت گزر جاتا ہے، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر کسی کے دل پر لگایا ہوا زخم اکثر عمر بھر ساتھ رہتا ہے۔ کسی کو بےبس کر کے اپنی خوشی کی بنیاد رکھنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ وقت ہر حساب ضرور چکاتا ہے۔ جو سکون کسی کی بربادی کے بدلے ملے، وہ سکون نہیں ہوتا، بس دل کو بہلانے کا ایک دھوکا ہوتا ہے۔(روح🫀)#viral #foryou #unfrezzmyaccount