@saifiedits4: انسان کی اصل پہچان اُس کے الفاظ نہیں، اُس کے اخلاق ہوتے ہیں۔ ❤️🩹 اچھی باتیں کرنا بہت آسان ہے، دوسروں کو نصیحت دینا بھی کوئی مشکل کام نہیں، کیونکہ خوبصورت الفاظ تو دیواروں پر بھی لکھے ہوتے ہیں۔ مگر اصل کمال تب ہے جب انسان کے کردار، رویّے اور برتاؤ سے اُس کی اچھی تربیت نظر آئے۔ 🥀 یاد رکھیں! انسان کی عزت اُس کے لباس، دولت یا ظاہری شخصیت سے نہیں، بلکہ اُس کے اخلاق سے بنتی ہے۔ میٹھی زبان ہر کسی کے پاس ہو سکتی ہے، مگر دوسروں کے ساتھ عزت اور خلوص سے پیش آنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ 💯 باتیں نہیں، اپنا کردار ایسا بناؤ کہ لوگ تمہاری غیر موجودگی میں بھی تمہاری عزت کریں۔ 👑🖤 #deepthoughts #urduquotes #HeartTouching #creatorsearchinsight #BrokenHeart