@saqi.wrai8s: تسلیم کر چکا ہوں کہ تم نے چھوڑ دیا ہے مجھے۔۔۔ 💔🥀 مگر تمہارا بار بار یاد آنا مجھے اذیت دیتا ہے۔ میں نے مان لیا ہے کہ اب تم میری زندگی کا حصہ نہیں ہو، مگر دل کو کون سمجھائے کہ تم آج بھی میرے اندر کہیں زندہ ہو۔ میں نے تمہیں روکنے کی ضد بھی چھوڑ دی، تمہارے لوٹ آنے کی امید بھی آہستہ آہستہ دفن کر دی۔ مگر یہ دل ہے کہ تمہاری یادوں سے آزاد ہی نہیں ہوتا۔ کبھی تمہاری باتیں یاد آتی ہیں، کبھی تمہاری مسکراہٹ، اور کبھی وہ لمحے جب تم میرے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ میں دن بھر خود کو مصروف رکھتا ہوں، مگر رات کی خاموشی میں تمہاری یادیں مجھے گھیر لیتی ہیں۔ تم سے بچھڑنا شاید میری قسمت تھا، مگر تمہیں بھول نہ پانا میری سب سے بڑی مجبوری بن گیا ہے۔ تمہیں کھو دینے کا دکھ اب بھی سہہ لیتا ہوں، جاناں، مگر تمہاری یاد جب بےوقت آتی ہے، تو میرا سنبھلا ہوا دل پھر سے بکھر جاتا ہے۔۔۔ ❤️🩹🥀