@ababeel6335385: #پھر ہم نے اپنے ہی ہاتھوں سے سوئی اٹھائی اور اپنا دل خود ہی سی لیا، ہر زخم کو اپنے دکھ کی خاموشی سے بھرتے ہوئے، ہر ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کو اپنے بچے کھچے ایمان سے جوڑتے ہوئے کوئی مسیحا نہ آیا، کسی ہاتھ نے ہمارے ہاتھ کو نہ تھاما ، تو ہم خود ہی زخم بھی بن گئے اور مرہم بھی، خود ہی خون بھی اور پٹی بھی، خود ہی ٹوٹنے والے بھی اور خود کو سنبھالنے والے بھی لیکن اے محبوب، ہم سوچتے ہیں، کیا ہم نے واقعی اپنا دل ٹھیک کر لیا؟ یا بس اسے خاموشی سے خون بہانا سکھا دیا ہے؟