@heer9740: Read Caption...💯🔥 کچھ لوگ بُرے ہو کر بھی اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے، جتنے وہ لوگ ہوتے ہیں جو اچھائی کا چہرہ پہن کر دلوں سے کھیلتے ہیں۔ 🥀🖤 کیونکہ بُرے لوگوں سے تو انسان ایک دن محتاط ہو ہی جاتا ہے، مگر اُن کا کیا کریں جو محبت، خلوص اور وفا کا یقین دلا کر اندر سے توڑ دیتے ہیں؟ جو سامنے ہمدرد بن کر بیٹھتے ہیں اور پیٹھ پیچھے آپ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہیں۔ جن کے لفظوں میں مٹھاس اور نیتوں میں زہر ہوتا ہے۔🙃 یاد رکھیں، ہر مسکراتا چہرہ مخلص نہیں ہوتا، اور ہر میٹھی بات کرنے والا انسان اچھے کردار کا مالک نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ اچھائی کا صرف دکھاوا کرتے ہیں، کیونکہ اُنہیں اچھا بننا نہیں، بس اچھا نظر آنا ہوتا ہے۔ 🖤 اور سب سے بڑا دکھ یہ نہیں کہ کوئی بُرا نکلا، بلکہ یہ ہے کہ جسے ہم اچھا سمجھ کر اپنا مان بیٹھے، وہی ہماری سادگی کو ہماری کمزوری سمجھتے رہیں۔🥀🙃 RepOst ReQueSt...🤌🏻❤️🩹 #heer9740 #fypシ゚viral #dontunderreviewmyvideo #foryou #unfreezemyacount