@mpa_syed_shariq_jamal_90: نو راتری کے تہوار کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ہندو برادری کے معززین سے ملاقات متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے نو راتری کے تہوار کے موقع پر رنچھوڑ لائن ٹاؤن کے علاقے نارائن پورہ میں ہندو برادری کے معززین سے ملاقات کی اور مختلف مندروں میں جا کر ہندو برادری کے افراد کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے نو راتری کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین فیضان بھائی اور عمران اعجاز بھائی، سابق کے ٹی سی جوائنٹ انچارج فاروق سلیم بھائی، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی محمد دلاور بھائی اور سید شارق جمال بھائی، رنچھوڑ لائن ٹاؤن آرگنائزر خاور الیاس بھائی، جوائنٹ ٹاؤن انچارجز معین گدی بھائی اور مرزا فیصل منظور بیگ بھائی، اراکینِ ٹاؤن کمیٹی آصف بھائی، اسلم بھائی، شہزاد بھائی اور شبھاش بھائی، یوسی 5A کے آرگنائزر کامران وزیر بھائی، یوسی 5B کے آرگنائزر نوید ملک بھائی، اراکینِ یوسی کمیٹی، ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اس موقع پر مذہبی رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں اور ان کے حقوق، عزت و احترام اور مذہبی آزادی کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ اقلیتی برادری کی خوشی، غمی اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ وفد نے ہندو برادری کے تمام افراد کو نو راتری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں محبت، احترام، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ رنچھوڑ لائن ٹاؤن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان #MQMPakistan #SyedShariqJamal #MPASyedShariqJamal #ShariqJamal #ShariqJamalMPA