@ranasheri117: اللہ تعالیٰ درود پڑھنے والے پر رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ درود شریف گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی کا سبب بنتا ہے۔ دعا کی قبولیت میں درود شریف کا بڑا اثر ہے۔ قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کی قربت حاصل ہونے کا ذریعہ ہے۔ دل کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی میں برکت نصیب ہوتی ہے۔ فرشتے درود پڑھنے والے کے لیے دعا کرتے ہیں۔ مختصر درود شریف: اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ یا صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِهِ وَسَلَّمَ ﷺ اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على سيدنا محمد ﷺ۔ ♥️🌹❤️