@engrhamzakhanofficial: پشاور کے تاریخی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے معروف قاضی برادران، قاضی اصغر اور قاضی ناصر کے بھائی کیپٹن پائلٹ قاضی ظفر پنجاب کے ضلع جھنگ میں فضائی کرتب دکھانے کے دوران پیش آنے والے کیپٹن پائلٹ قاضی ظفر اپنے مائیکرو لائٹ طیارے کے ذریعے ہوابازی کے مختلف کرتب کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ کیپٹن پائلٹ قاضی ظفر کی اچانک اور المناک وفات کی خبر سے لنڈی ارباب سمیت پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب اس افسوس ناک سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔ *إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*