@kingshaheen007: 🏏 ہزارہ ڈویژن کے لیے ایک اور بڑا اعزاز! 🇵🇰 شنکیاری، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے عمار خان نے پاکستان انڈر 17 کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کر لیا۔ اس سے پہلے مانسہرہ کے شاہ زیب خان پاکستان انڈر 19، پاکستان سپر لیگ اور پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں تورغر سے تعلق رکھنے والے عبدلقادر نے بھی انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی۔ ان نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابیاں ثابت کرتی ہیں کہ ہزارہ ڈویژن کے ان پسماندہ علاقوں میں بھی کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے اور یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے۔ ❤️ ان نوجوان ستاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس خوبصورت کرکٹ پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ان کا حوصلہ بڑھے اور ہزارہ کا ٹیلنٹ پوری دنیا کے سامنے آئے۔