@siyahkhuwab: کسی سے مل نہ سکو، تو شکر کرو!!! کیونکہ کسی سے مل کر بچھڑنا بڑی اذیت دیتا ہے۔کچھ لوگ زندگی میں آ کر دل کا سکون بن جاتے ہیں، پھر اُن کے بغیر جینا بھی ایک امتحان لگتا ہے۔ اُن کی عادتیں، اُن کی باتیں، اُن کا خیال، ہر چیز دل میں رہ جاتی ہے، بس وہ شخص نہیں رہتا۔ کبھی کبھی کسی کو نہ پانا اتنا تکلیف دہ نہیں ہوتا، جتنا اُسے پا کر ہمیشہ کے لیے کھو دینا ہوتا ہے۔ کیونکہ ملاقات کے بعد جدائی صرف فاصلے نہیں بڑھاتی، بلکہ دل میں ایسی کمی چھوڑ جاتی ہے جو کسی سے کہی نہیں جاتی۔ پھر انسان ہنستا بھی ہے، لوگوں سے ملتا بھی ہے، مگر دل کا ایک حصہ ہمیشہ اُسی شخص کے پاس رہ جاتا ہے۔ کبھی کبھی نہ ملنا ہی بہتر ہوتا ہے، کیونکہ کچھ ملاقاتیں ختم ہو کر بھی عمر بھر ختم نہیں ہوتیں!!