اپنے پسندیدہ شخص کو ایسے حالات میں مت ڈالو جہاں اسے وفادار ہونا ایک بیوقوفی لگنے لگے جہاں وہ تمہیں چاہنے کی خاطر خود سے ہار جائے اور تمہاری محبت میں رہ کر بھی اپنی قدر کھونے لگے۔
یاد رکھنا
بر شخص بار بار ٹوٹ کر بھی نہیں جڑتا ہر دل ہر زخم کے بعد بھی نہیں دھڑکتا اور ہر محبت کرنے والا انسان ساری عمر تمہاری بے رخی کا بوجھ نہیں اٹھاتا۔
کبھی کبھی ایک وفادار دل بھی تھک جاتا ہے ہر بار تمہاری غلطیوں کو معاف کرتے کرتے ہر بار اپنی انا کو خاموش کرتے کرتے بر بار تمہاری خوشی کے لیے اپنی آنکھوں کے آنسو چھپاتے چھپاتے۔
اسے اتنا تنہا مت کرو
کہ اسے کسی اجنبی کی توجہ سکون لگنے لگے اسے اتنا نظر انداز مت کرو کہ تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے ترستا ہوا دل کسی اور کی معمولی سی پرواہ میں اپنی پوری دنیا تلاش کرنے لگے۔
محبت کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی شخص تمہاری بر زیادتی سہتا رہے تمہاری ہر بے وفائی کو قسمت سمجھے اور تمہاری بر خاموشی کے سامنے اپنی محبت کا ثبوت دیتا رہے۔
وفاداری کوئی ایسی زنجیر نہیں جس میں کسی کو قید کر کے رکھا جائے یہ تو ایک خوبصورت احساس ہے جسے عزت اعتماد اور خلوص سے سنبھالا جائے۔
یاد رکھو
جو شخص تمہیں چھوڑنے کے سو بہانے رکھتا ہو مگر پھر بھی تمہارے ساتھ رہنے کی وجہ تلاش کرے وہ کمزور نہیں وہ تم سے سچی محبت کرتا ہے۔
مگر اس کے صبر کو اپنی جیت مت سمجھنا اس کی خاموشی کو اس کی مجبوری مت سمجھنا اور اس کی وفاداری کو اپنی مرضی کا نام مت دینا۔
کیونکہ ایک دن ایسا بھی آتا ہے
جب محبت کرنے والا دل شکایت کرنا چھوڑ دیتا ہے تمہاری راہوں میں آنکھیں بچھانا چھوڑ دیتا ہے اور تمہیں کھونے کے خوف سے آزاد ہو کر خود کو بچانا سیکھ لیتا ہے۔
پھر تم پکارو گے مگر شاید وہ پلٹ کر نہ دیکھے۔
اس لیے اپنے پسندیدہ شخص کو اتنا مت آزمانا کہ تمہیں پانے کی خواہش میں وہ خود کو کھو دے اور ایک دن تمہاری محبت سے دور ہو کر اپنی عزت نفس کو بچانا سیکھ لے۔
کیونکہ یاد رکھنا
وفادار لوگ بر کسی کو نہیں ملتے اور جب وہ چلے جاتے ہیں تو صرف ایک شخص نہیں کھوتے تم بلکہ وہ محبت بھی کھو دیتے ہو جو شاید تمہیں دوبارہ کبھی نصیب نہ ہو۔
2026-10-18 11:34:09
1
Sarwar Khan :
جس خواب کی خاطر اپنا گھر چھوڑ آئے تھے،
اُسی خواب کے پیچھے خود کو کہیں کھو آئے تھے۔
4 years
2026-10-18 16:36:16
0
To see more videos from user @itsmeeefarii, please go to the Tikwm
homepage.