کبھی کبھی دل اتنا تک جاتا ہے کہ انسان کے پاس نہ شکایت رہتی ہے اور نہ کسی سے سوال کرنے کی ہمت ،بس ایک خاموشی سے دل میں اتر جاتی ہیں ہم دوسروں کے سامنے مسکراتے رہتے ہیں، باتیں کرتے ہیں ،سب کو یقین دلاتے رہتے ہیں کہ ہم ٹھیک ہیں مگر کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ اس مسکراہٹ کے پیچھے کتنی بے چینی چھپی ہوئی ہیں کچھ لوگ ہماری زندگی میں اتے ہیں، ہمیں اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں پھر اہستہ اہستہ ایسے دور سے لے جاتے ہیں جیسے کبھی ہماری زندگی کا حصہ ہو ہی نہیں، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جہاں ہم کسی کے لیے سچے ہو مگر وہی شخص ہمیں سمجھنے کی بجائے نظر انداز کرنے لگتے ہیں ہم بار بار خود کو سمجھاتے ہیں کہ شاید حالات ایسے ہیں ،شاید وہ مصروف ہے، شاید کل سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن ہر گزرتا دن دل کو ایک نئی حقیقت سکھا دیتا ہے اب دل زیادہ کسی سے توقع نہیں رکھتا کیونکہ توقع جتنا بڑی ہوتی ہے وہ خاموشی اتنی ہی زیادہ تکلیف دیتی ہے کبھی کبھی انسان صرف یہ چاہتا ہے کہ کوئی اس سے یہ کہے میں تمہیں سمجھتا ہوں تم اکیلے نہیں ہو مگر ایسے الفاظ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتے وقت نے یہ سکھا دیا ہے کہ ہر قریبی شخص اپنا نہیں ہوتا ،ہر مسکرانے والا خوش نہیں ہوتا، اور ہر خاموش شخص بے فکر نہیں ہوتا کچھ لوگ اپنے اندر پوری دنیا کا شور لیے خاموش بیٹے ہوتے ہیں وہ کسی سے کچھ نہیں کہتے، بس چاہتے ہیں کہ کوئی اس کی خاموشی سمجھ لیں شاید زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ یہی ہے کہ انسان بہت کچھ محسوس کرتا ہے مگر سب کچھ کہہ نہیں سکتا پھر ایک دن وہ شکایتیں کرنا چھوڑ دیتا ہے اور وضاحتیں دینا چھوڑ دیتا ہے اور بس خاموش ہو جاتا ہے کیونکہ اسے سمجھ ا جاتا ہے کہ جسے واقعی پرواہ ہو اسے بار بار بتانا نہیں پڑتا
2026-10-25 09:57:18
1
💔😭..𝔹𝕚𝕃𝔸𝕃 𝕂ℍ𝔸ℕ..💔😭 :
Hayee..🥹❤️🩹🫵
2026-10-25 17:26:11
0
🙃سمیر💫 پٹنی۔۔🔥 :
jan lye jatai ha 😞😞😞😞😞
2026-10-25 13:45:57
1
ziddi :
اور کبھی کبھی یہی ادھوری محبت
انسان کو یہ سکھا دیتی ہے کہ ہر چاہت کا انجام ملنا نہیں ہوتا
کچھ لوگ زندگی میں رہنے نہیں، صرف زندگی سمجھانے آتے ہیں😒🥺💔