اجتماع اپنی جگہ اہم ہے، لیکن آج جب پختون قوم ظلم، مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا کر رہی ہے، تو مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بھی علماء کی ذمہ داری ہے۔ افسوس کہ اتنے علماء میں سے کتنے لوگ پختون قوم کے لیے کھل کر آواز اٹھا رہے ہیں؟ مفتی منیر شاکر شہید رحمہ اللہ اور مولانا خنزیب شہید وہ نام ہیں جنہوں نے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی۔ سوال یہ ہے کہ جب ہماری قوم مشکلات میں ہے تو باقی علماء خاموش کیوں ہیں؟ اجتماع بھی ضروری ہے، لیکن مظلوم کا ساتھ دینا اور ظلم کے خلاف حق بات کہنا بھی ضروری ہے۔ دین صرف اجتماع کا نام نہیں، بلکہ حق کا ساتھ دینے اور مظلوم کی آواز بننے کا نام بھی ہے۔