@talhaa.officiall: وہ ایک کہنے لگی، تمہیں پتا ہے؟ مجھے تمہاری فکر تب زیادہ ہوتی ہے جب تم کہتے ہو کہ سب ٹھیک ہے۔ کیونکہ میں جانتی ہوں، تم ہر بات بتانے والوں میں سے نہیں ہو، کچھ دکھ اپنے اندر ہی رکھ لیتے ہو۔ میں نے اُس دن مذاق میں کہا، اچھا پھر کبھی تم سے ملنے آؤں تو واپس مت جانے دینا۔ وہ مسکرا کر بولی، پاگل ہوں کیا، تمہیں جانے دوں گی ہی کیوں؟ 🥹❤️ اور سچ کہوں تو انسان کو زندگی میں بس ایسا ہی کوئی چاہیے ہوتا ہے، جو اُس کے رکنے کی وجہ بنے، جس کے سامنے بار بار اپنی اہمیت ثابت نہ کرنی پڑے۔ جو ناراض ہو تو منانے کا حق بھی دے، خاموش ہو تو پوچھنے کا حق بھی، اور جب دنیا سے دل بھر جائے تو اُس کے پاس لوٹ آنے کا یقین بھی۔ کیونکہ کچھ رشتوں میں انسان کو باندھنے کے لیے رسی نہیں چاہیے ہوتی، بس ایک اپنا چاہیے ہوتا ہے جس کی آواز سن کر دل کہے، چلو، یہاں تو کوئی ہمارا ہے۔ #foryou #foryoupage #viral #1millionaudition #unfrezzmyaccount @TikTok @TikTok Pakistan