@khafa_ghani: ہم غمزدہ لوگ اکیلے نہیں ہیں، ہم اُس خاموش مگر وسیع جماعت کا حصہ ہیں جسے دنیا کی رونقوں کے پیچھے چھپے دکھوں کا علم ہے۔ ہم وہ لوگ ہیں جو مسکراتے چہروں کے پیچھے چھپی اداسی کو پہچانتے ہیں، خاموشی میں چیخوں کو سنتے ہیں اور اُن دردوں کو سمجھتے ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ شاید ہماری راہیں الگ ہوں، ہماری کہانیاں مختلف ہوں، مگر ہمارے دلوں میں بسنے والا درد ایک جیسا ہے۔ ہم سب کسی نہ کسی خواب کے ٹوٹنے، کسی اپنے کے بچھڑنے یا کسی نامکمل خواہش کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ 🖤🥀 @جوند غنی 🍁 #poshto_poetry #poshtosong #ghanikhanbabapoetry #fayazkhankheshgi #ghanikhanbaba