@ch.rashid480: زندگی کے ہزار جھمیلوں میں وہ لمحے سب سے قیمتی ہوتے ہیں جن میں دل کو یہ احساس ہو کہ تم اکیلے نہیں ہو... جہاں خلوص کے بدلے خلوص ملے، محبت کے بدلے محبت ملے اور احساس کے بدلے احساس۔ کیونکہ اس دنیا میں، ہر کسی کو محبت تو نصیب نہیں ہوتی مگر جسے اس کی محبت کا جواب محبت سے مل جائے... سمجھ لو اس نے زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت پا لی ہے۔
اگرچہ تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوا
مگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا
تعلقات کے برزخ میں ہی رکھا مجھ کو
وہ میرے حق میں نہ تھا اور خلاف بھی نہ ہوا
عجب تھا جرم محبت کہ جس پہ دل نے مرے
سزا بھی پائی نہیں اور معاف بھی نہ ہوا
ملامتوں میں کہاں سانس لے سکیں گے وہ لوگ
کہ جن سے کوئے جفا کا طواف بھی نہ ہوا
عجب نہیں ہے کہ دل پر جمی ملی کائی
بہت دنوں سے تو یہ حوض صاف بھی نہ ہوا
ہوائے دہر ہمیں کس لیے بجھاتی ہے
ہمیں تو تجھ سے کبھی اختلاف بھی نہ ہوا
2026-10-18 22:16:21
0
To see more videos from user @ch.rashid480, please go to the Tikwm
homepage.