@realtyempire4: ہم نے تو ہر رشتے کو خلوص سے نبھایا، ہر شخص پر یقین کیا، ہر وعدے کو سچ سمجھا۔ مگر افسوس کہ کچھ لوگوں نے ہمارے اعتبار کو ہی ہماری کمزوری سمجھ لیا۔ جنہیں اپنا سمجھ کر دل کے قریب رکھا، انہی کے رویّوں نے ہمیں اپنوں اور غیروں میں فرق سمجھا دیا۔ ہم نے کسی سے بدلہ نہیں لیا، کسی کو برا نہیں کہا، نہ ہی کسی کو اپنی زندگی سے نکالنے کا شوق تھا۔ بس جب اعتبار ٹوٹا تو دل نے خاموشی اختیار کر لی، اور جب خاموشی عادت بن گئی تو فاصلے خود بخود بڑھتے چلے گئے۔