@kpobserver: سوات: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں مینگورہ کے نشاط چوک میں عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جسے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 14 سالہ حکمرانی کے خاتمے کی خوشی میں یومِ تشکر قرار دیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان_ت_ش_ا_ری ٹولے کو مسترد کر دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ وہ ا_من، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کے عوام نے ان نااہل لوگوں سے نجا_ت پر جشن منایا ہے، جنہوں نے خیبر پختونخوا کو کھنڈ_رات میں تبدیل کر دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ صوبے کو تین ماہ تک لا_وا_رث چھوڑ دیا گیا تھا اور عوام روزانہ ل_ا_ش_ی_ں اٹھاتے رہے۔ صوبے میں ام_ن کی بحالی اور بہتری کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود کہتے تھے کہ وہ ترقی کے لیے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی ر_ہا_ئی اور لو_ٹ م_ار کے لیے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن، د_ہ_ش_ت گ_ر_د_ی کا خاتمہ اور ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عوام، پاک فوج، پولیس، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے د_ہ_ش_ت گ_ر_دی کے خلاف جن_گ میں بے شمار قر_با_نیا_ں دی ہیں اور آج بھی سب اس جن_گ میں ایک صفحے پر ہیں۔ جلسے میں شرکاء نے انجینئر امیر مقام، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ نشاط چوک مینگورہ سیاسی جوش و خروش کا مرکز بنا رہا، جہاں شرکاء نے امن، ملکی سلامتی اور استحکام کے حق میں بھی نعرے بلند کیے۔ #KPObserver #Swat #AmirMuqam #PMLN #Pakarmy