@offlinefeelings04: @𝟐𝟕.𝟎𝟓.𝟐𝟎𝟐𝟒 ᥫ᭡ بھاری ہیں دن مگر گزر جائیں گے، یہ دکھ کے موسم بھی آخر ایک دن بدل جائیں گے، جو آنکھیں آج ہر رات نم ہوتی ہیں کل شاید سکون کی نیند سو پائیں گی، جو دل آج ہزار ٹکڑوں میں بکھرا ہوا ہے وہ ایک دن پھر سے جینا سیکھ جائے گا، ابھی راستے مشکل ہیں اور منزل بہت دور دکھائی دیتی ہے مگر ہر اندھیری رات کے بعد صبح ضرور ہوتی ہے، بس خود کو تھوڑا وقت دینا کیونکہ کچھ زخم بھرنے میں وقت لیتے ہیں اور کچھ درد انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیتے ہیں، یقین رکھنا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا اور ایک دن تم پیچھے مڑ کر دیکھو گے تو یہی تکلیف تمہیں اپنی طاقت محسوس ہوگی۔ ❤️🩹