@poetry.writer295: یوں تو لوگ مجھے بہت حساس یا بات بات پر رونے والی سمجھتے ہیں… پر کاش کوئی میرے اندر جھانک کر دیکھ سکے کہ میرے ساتھ اصل میں کیا ہوا ہے! مجھے بھی بڑی خوبصورت تسلیاں دی گئی تھیں، اپنوں اور غیروں سبھی نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ ”میں ہوں نا، تم فکر کیوں کرتی ہو“۔ پر جب جب زندگی کی کٹھن راہوں اور آزمائش کے موڑ پر مجھے ان کے سہارے کی، ان کے ساتھ کی ضرورت پڑی، وہ سب ہوا کی طرح غائب ہو گئے۔ میں نے تو ہر رشتے میں دل سے اپنا پن نبھایا، ہر ایک کے کام آئی، مگر بدلے میں لوگوں نے میری اچھائی کو میری بیوقوفی سمجھ کر صرف اپنا مطلب نکالا اور مجھے استعمال کیا۔ جب اپنے ہی بھروسے توڑ دیں، جب پیغامات اور وعدے محض دھوکہ ثابت ہوں، تو انسان باہر سے چاہے جتنا بھی خود کو سنبھالنے کی کوشش کرے، اس کا اندر مکمل طور پر اجڑ جاتا ہے۔ اور آج میرا یہ حال ہے کہ ذرا سی بات پر دل بھر آتا ہے، آنکھیں چھلک جاتی ہیں… کیونکہ بہت کچھ بکھرا ہوا ہے مجھ میں، ورنہ کون یونہی بات بات پر روتا ہے! 🥀💔 #yoonwriter . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #maha #mahaedits #mahaedits #maha