@khadimaeqaim313: عالم ربانی شیخ الفقہاء جمال العارفین حاج اعلم آیةالل​ٰه محمد تقی بہجت قدس الل​ٰه نفسہ الزکیہ کے پاس ایک جوان آیا اور کہا: "میں نے امام زمانہ عجل الل​ٰه تعالیٰ فرجہ الشریف سے عہد کیا تھا کہ اگر میری نگاه کسی نامحرم خاتون پر اٹھی تو میں اپنے نفس کو سزا دینے کیلئے ایک ہی ظرف میں کتے کے ساتھ کھانا کھاؤں گا، میں اپنے نفس پر قابو نہیں رکھ سکا اور میری نگاه نامحرم پر اٹھ گئی ہے۔ اب جو عہد میں نے امام زمانہ عجل الل​ٰه تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا تھا ہمت نہیں پڑ رہی کہ میں کس طرح نجس العین جانور کے ساتھ ایک ہی برتن میں کھانا کھاؤں! آیةالل​ٰه بہجت قدس الل​ٰه نے جوان سے فرمایا: "اے جوان! اگرچہ تمہارا عہد عجیب ہے لیکن امام زمانہ عجل الل​ٰه تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہے تو اسے نبھانا تم پر واجب ہے۔ لیکن میں تمہیں ایسی بات بتا دیتا ہوں جس کی انجام دہی میں دقت پیش نہیں آئے گی اور تمہارا عہد بھی پورا ہو جاۓ گا۔ تم ایسا کرو کہ جب اذان ہو اور نماز کا وقت شروع ہو تو نماز کے وقت کے اختتام تک کسی ایسے شخص کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاؤ جس نے اس دورانیہ میں نماز ادا نہ کی ہو۔ تم اسے اپنے گھر بلاؤ اور اس بےنمازی شخص کے ساتھ ایک ہی ظرف میں کھانا کھا لو تو تمہارا امام زمانہ عجل الل​ٰه تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ کیا گیا عہد پورا ہو جائے گا۔ بےنمازی کے ساتھ کھانا کھا لینا ایسے ہے جیسے نجس العین جانور کے ساتھ ایک ہی ظرف میں کھانا۔ اَللٰه​ــمَ صَ​ــلِ عَــلَى م​حَم​َــدٍوََآلِ م​حَم​َــدٍو​َعَجِــل ف​َرَجَه​ــم #عشقِ_صاحب_الزمان_عج #معرفت_امامِ_زمانہ_عج #اللهم_عجل_لولیک_الفرج #العجل_یا_صاحب_العصرِ_والزّمان_عج #امام_زمان_عجل_الله_تعالی_فرجه_الشریف

خادمہءِ قائم عج 🥀
خادمہءِ قائم عج 🥀
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 18 October 2026 20:13:14 GMT
406
86
1
2

Music

Download

Comments

ayaat3924
ayaat :
❤️
2026-10-18 20:30:06
1
To see more videos from user @khadimaeqaim313, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About