@ashmal.rajpoot2: اورنگی ٹاؤن میں انتظامی یونٹ کے قیام پر آگاہی نشست کراچی: اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید رضی حیدر رضوی کی سربراہی میں انتظامی یونٹ کے قیام سے متعلق آگاہی نشست ہوئی، جس میں رکنِ صوبائی اسمبلی شارق جمال، تاجر رہنماؤں اور مارکیٹ نمائندگان نے شرکت کی۔ نشست میں انتظامی یونٹ کے ممکنہ فوائد، عوام و تاجروں کے درمیان رابطے اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر رابطہ کاری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اورنگی ٹاؤن موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی، جن میں صدر عدنان احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد مراد خان، سینئر نائب صدر سید اویس علی، انفارمیشن سیکرٹری راؤ محمد اشمال اور کمیٹی ممبران ڈاکٹر جبران، ارسلان قریشی اور وقاص خان شامل تھے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن کی مختلف موبائل مارکیٹوں کے دکانداران اور تاجر برادری کے دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ پاکستان زندآباد 🇵🇰