@.harfeehsaas: قربانیاں جب روز کا معمول بن جائیں تو دیکھنے والے کو معمولی ہی لگتی ہیں، مگر قربانی دینے والا جانتا ہے کہ اس نے ہر بار اپنے دل کا ایک حصہ خاموشی سے دفن کیا ہے۔ لوگ صرف نتیجہ دیکھتے ہیں، وہ راتیں نہیں دیکھتے جو جاگ کر گزریں، وہ آنسو نہیں دیکھتے جو مسکراہٹ کے پیچھے چھپائے گئے، اور نہ ہی وہ درد سمجھتے ہیں جسے اپنوں کی خوشی کے لیے برداشت کیا گیا۔ کچھ لوگ واقعی بہت مضبوط نہیں ہوتے، بس ان کے پاس ٹوٹنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ 🥀