@realtyempire4: اگر تعلق نبھانے کا ظرف نہ ہو تو بہتر ہے کہ تعلق بنایا ہی نہ جائے۔ تعلق بنانا تو بہت آسان ہوتا ہے، لیکن اسے آخری سانس تک نبھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ کسی کے دل میں جگہ بنا کر، امیدیں دلا کر، محبت کے وعدے کر کے اور پھر وقت آنے پر ساتھ چھوڑ دینا کوئی کمال نہیں۔ اصل کمال تو یہ ہے کہ انسان مشکل وقت میں بھی اپنے تعلق کی لاج رکھے، اپنے وعدوں پر قائم رہے اور حالات بدلنے کے باوجود اپنے رویّے نہ بدلے۔ سچے تعلقات کی قدر کریں۔ 🖤🥀