@mohabbat_har_gai: میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں۔ میں اُن لوگوں میں سے ہوں جو بظاہر خاموش رہتے ہیں، مگر اُن کے اندر ایک پوری دنیا شور مچاتی رہتی ہے، جہاں ہزاروں خواہشیں دم توڑ چکی ہوتی ہیں، جہاں خوابوں کی قبریں آباد ہوتی ہیں، اور جہاں دل ہر روز کسی نہ کسی یاد کے ہاتھوں شکست کھاتا ہے۔ میں نے بھی کبھی زندگی سے بہت کچھ مانگا تھا، کچھ خواب تھے جنہیں حقیقت بنتے دیکھنا چاہتا تھا، کچھ چہرے تھے جنہیں عمر بھر اپنی آنکھوں کے سامنے رکھنا چاہتا تھا، اور کچھ وعدے تھے جن پر یقین کرکے اپنی پوری دنیا کسی ایک شخص کے نام کر دی تھی۔ مگر وقت نے آہستہ آہستہ سب کچھ چھین لیا، یہاں تک کہ ایک دن مجھے احساس ہوا کہ میں دوسروں کو خوش رکھتے رکھتے خود سے ہی بچھڑ گیا ہوں۔ #viralvideo #fouryou #fyppage #unfreezemyaccount #انتخاب_عشق