@safianx56: پاکستان سے شکست کے بعد سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ صرف پاکستانی بولرز ہی ایسا میچ جیت سکتے تھے جو بظاہر ہاتھ سے نکل چکا تھا، سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے شکست کے بعد پاکستانی بولنگ اٹیک کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا۔ تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد، سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے، لیکن پاکستانی بولرز نے آخری اوورز میں غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ درحقیقت، یہ 330 رنز والی پچ تھی اور ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم آسانی سے ہدف حاصل کر لیں گے؛ جیت کے اتنا قریب پہنچ کر ہار جانا انتہائی مایوس کن ہے۔ بظاہر ہارے ہوئے میچ کو جیت میں بدل دینا پاکستانی بولرز کی ایک منفرد خاصیت ہے۔میں یہاں موجود پاکستانی کرکٹ شائقین کی بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں؛ انہوں نے نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ ہمیں بھی سپورٹ کیا، جس سے کرکٹ کے لیے ایک شاندار ماحول قائم ہوا۔ آپ کے خیال میں کیا سری لنکا آپنی غلطیوں سے میچ ہارا یا پاکستان نے اچھی بولنگ کی ؟؟ #PAKvSL